Maryam Abbas

Add To collaction

05-Sep-2022 استاد

"قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم" 

ازقلم مریم عباس 

قوم کے معمار کی توقیر ہے لازم
استاد کی عظمت کو سلام ہے لازم
طالب علم ملک کا سرمایہ ہیں اس سرمائے کی تعلیم و تربیت کرنے والے ملک کے معمار ہیں. روز اول سے ہی استاد کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا کیونکہ ماں باپ کے بعد یہ وہ ہستی ہے جو بچوں کا بھلا سوچتی ہے اور ان کا مستقبل بہتر بنانے کے لئیے کوشاں ہے. ملک کی ترقی کا انحصار ان معمار پر ہے یہ طالب علم کو تعلیم وآگاہی پہنچاتے ہیں ان کی اچھی ذہین سازی کرتے ہیں اور طالب علم کے اندر حب الوطنی کا جذبہ اُجاگر کرتے ہیں تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے. استاد وہ ہے جس کی ڈانٹ بھی ماں باپ کی ڈانٹ کی طرح ہماری بھلائی کے لئیے ہوتی ہے. استاد کا احترام طالب علموں پر لازم ہے. طالب علم کی کامیابی کی راو ہموار کرنے والے اساتذہ ہی ہیں.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے:
"جس نے مجھے ایک لفظ بھی سیکھایا گویا اس نے استاد کا درجہ پالیا. "
استاد کو اسلام نے روحانی باپ کا درجہ دیا ہے. 
اور آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
"میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں" پھر آپ نے فرمایا:
"انسان کے تین باپ ہے، ایک والد، سسر اور استاد" 
ان حدیث سے استاد کی اہمیت و عظمت اور عزت و تکریم کا اندازہ ہوتا ہے. استاد طالب علم کی ذہین سازی اور کردار سازی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. استاد کی بے ادبی کرنے والا کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور استاد کا احترام کرنے والے کامیابی کی منزل تک پہنچ جاتے ہیں. آج جتنے بھی لوگ کسی عہدے تک پہنچے کامیاب ہوئے ہیں وہ استاد کی بدولت ہے کیونکہ استاد ہی نے انہیں علم وآگاہی فراہم کی اور ان کی اچھی ذہین سازی کرکے اس قابل بنایا. 
 استاد وہ شمع ہے جو خود موم ہو کر دئیے جلاتا ہے.
استاد وہ اُجالا ہے جو طالب علم کو روشنی سے منور کرتا ہے.
استاد وہ خزانہ ہے جو طالب علم کو علم کی دولت سے مالا مال کرتا ہے
استاد وہ سیڑھی ہے جو طالب علم کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے. 
استاد وہ عظیم ہستی ہے جو طالب علم کی زندگی سنوارنے کے لئیے کوشاں ہوتی ہے. 
استاد معاشرے میں اپنا اہم کردار پیش کرتا ہے.
لیکن آج کے طالب علم استاد کی اہمیت سے ناواقف ہوچکے ہیں جس کی بنا پر معاشرے میں استاد کی عزت و تکریم میں کمی ہوتی جارہی ہے طالب علم استاد کا احترام بھول چکے ہے اور بے ادبی کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں برا اثر پڑ رہا ہے. آج کی نسل میں استاد کی اہمیت و احترام اُجاگر کرنے کے لئیے حکومت کو چاہیے استاد کی اہمیت پر ایک سبق سلیبس کی کتاب میں شامل کرے اور استاد کی اہمیت کے حوالے سے کوئی سرگرمیاں تشکیل دیں. طالب علم استاد کی اہمیت و احترام سے روشنا ہوسکیں. 

   10
5 Comments

Asha Manhas

08-Sep-2022 12:27 PM

ماشاءاللہ❤️

Reply

Sona shayari

06-Sep-2022 09:51 PM

بہت بہترين👍👍

Reply

Arshi khan

06-Sep-2022 09:29 PM

بہت عمده🔥🔥

Reply